اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے حب کے وڈیرہ عابد موٹک گوٹھ اور میر ہاؤس وندر مختلف طبقہ فکر کے افراد سے ملاقات کی ۔جام کمال خان سونمیانی ڈامب میں مرحوم عبداللہ گاڑہ ہاؤس بھی گئے اور لوگوں سے ملاقات کی۔
اوتھل میں جام کمال خان کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے عید کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے بیلہ جام پیلس شریش پٹ میں مختلف افراد سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر تجارت نے ایم پی اے نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے جام پیلس بیلہ میں ملاقات کی ۔
آواران کے وفد نے میر یوسف میروانی کی قیادت میں جام کمال خان سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی ۔جام کمال خان کی جانب سے عوام کو عید کی مبارکباد اور خوشحالی کی دعائیں دی گئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578087