28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی فروٹ جوس کونسل سے ملاقات،...

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی فروٹ جوس کونسل سے ملاقات، باضابطہ صنعت کو مضبوط بنانے اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے فروٹ جوس کونسل اور ممتاز مینوفیکچررز، بشمول پیپسی کولا اور نیسلے کے نمائندگان نے ملاقات کی ۔ وزارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کا انعقاد وزارت تجارت میں کیا گیا جس میں صنعت کو درپیش اہم چیلنجز، خصوصاً غیر رسمی شعبے کے خلاف باضابطہ (فارمل) صنعت کی حمایت اور ٹیرف سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں کونسل کے اراکین نے غیر رسمی شعبہ کو باضابطہ صنعت کے لئے ایک بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا جو نہ صرف عالمی معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے بلکہ برآمدات کے امکانات کو بھی محدود کر رہا ہے۔وفاقی وزیر تجارت نے کونسل کے خدشات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور پاکستان کی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے باضابطہ صنعت کو مستحکم بنانا ناگزیر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صرف باضابطہ صنعت کو مضبوط بنا کر ہی ہم عالمی معیارات پر پورا اتر سکتے ہیں اور برآمدات کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے خوراک کی سلامتی سے متعلق عالمی چیلنجز کا بھی اعتراف کیا تاہم اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو ان مشکلات کا مؤثر انداز میں سامنا کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر تجارت نے شرکاء کو یقین دلایا کہ حکومت صنعت سے باقاعدہ مشاورت جاری رکھے گی تاکہ ان کے مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور قومی اقتصادی ترقی میں صنعت کی شراکت کی خواہش کو خوش آئند قرار دیا۔صنعتی نمائندگان نے کہا کہ اگر حکومت ٹیرف میں کمی کرے اور غیر رسمی شعبے کے پھیلاؤ کو روکے تو وہ اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579173

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں