وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے جرمنی کے کاروباری افراد کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جرمنی کے کاروباری افراد کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت جرمن فیڈرل فارن آفس کے سٹیٹ سیکرٹری سٹیفن سٹینلین کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر تجارت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے بحران، اقتصادی عدم استحکام اور پر تشدد شدت …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان سے جرمنی کے کاروباری افراد کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت جرمن فیڈرل فارن آفس کے سٹیٹ سیکرٹری سٹیفن سٹینلین کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر تجارت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے بحران، اقتصادی عدم استحکام اور پر تشدد شدت پسندی سے نجات پارہا ہے اور اب پاکستان کے سرکاری شعبہ کی مالیات مستحکم ہیں اور سی پیک کی بدولت علاقائی روابط بہتر ہو جائیں گے اور یہی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا درست اور مناسب وقت ہے۔ اجلاس کے دوران جرمن کمپنیوں نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ پاکستانی حالات میں کافی بہتری آئی ہے اور ا ب پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ پرامن ، اوراقتصادی لحاظ سے زیادہ مستحکم ہے جرمن کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا تاہم پاکستان میں پہلے ہی کام کرنے والی بعض کمپنیوں نے چینی کمپنیو ں کے مقابلہ میں پاکستان میں ٹیرف کے زیادہ نرخوں بارے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے وفد کو یہ بتاکر ان کے تحفظات دورکیے کہ چین کے ساتھ ہمارا آزادانہ تجارتی معاہدہ ہے اور اگر یورپی یونین کے ممالک بھی آزادانہ تجارتی معاہدہ کے خواہاں ہوں تو پاکستان بھی یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کے تحت جی ایس پی پلس میں معمولی طور پر ردو بدل کر سکتا ہے جس سے یورپی یونین کے ساتھ ہماری مصنوعات کے ٹیرف چین کے ساتھ والے ٹیرف کے برابر ہو جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply