وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا جنیوا میں ای کامرس فار ڈویلپمنٹ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

155
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس 2020ءتک ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے‘ ہمارے قانون ساز ڈیجیٹل ٹریڈ کے قواعد و ضوابط کو جدت دینے کیلئے ان تھک محنت کررہے ہیں۔ جنیوا سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای کامرس فار ڈویلپمنٹ کے موضوع پر سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا اہتمام پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں عالمی ادارہ تجارت کے رُکن ممالک کے مندوبین اور سفیروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی۔ فرینڈز آف کامرس فار ڈویلپمنٹ کی کوآرڈینیشن ڈبلیو ٹی او میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے کیا۔ اس گروپ میں کوسٹاریکا‘ نائیجیریا‘ کینیا‘ سری لنکا‘ ارجنٹینا‘ یوروگائے شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ تجارت زندگی کی ایک بنیادی حقیقت ہے جو ہماری سوچ سے بھی زیادہ ترقی کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی اب ایک صنعت کا روپ اختیار کر چکی ہے جس کا راستہ روکنا ممکن نہیں اور یہ صنعت سالانہ دس فیصد کی شرح اور مجموعی عالمی معاشی ترقی کی تین گنا سے زائد شرح سے ترقی کر رہی ہے۔