29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی بحرین کے وزیر تجارت و...

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی بحرین کے وزیر تجارت و صنعت زید آر الزیانی سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلیج تعاون کونسل کو آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے کہا ہے‘ پاک بحرین کاروباری مواقع کانفرنس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں بحرین کے وزیر تجارت و صنعت زید آر الزیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دوسری پاکستان بحرین کاروباری مواقع کانفرنس میں بحرین کے وفد کی شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ارکان کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے وزارت تجارت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں معاہدے کا مسودہ جلد سے جلد خلیج تعاون کونسل کو بھجوایا جائے۔ بحرین کے وزیر تجارت نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاک بحرین مشترکہ بزنس کونسل کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48414

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں