وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے آذربائیجان کے دورہ کی پیروی کرتے ہوئے وزارت تجارت اور وزارت دفاعی پیداوار نے آذربائیجان کے ساتھ برآمدات کو 500 ملین ڈالر تک بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اور وزارت صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے آذربائیجان کے دورہ کی پیروی کرتے ہوئے وزارت تجارت اور وزارت دفاعی پیداوار نے آذربائیجان کے ساتھ برآمدات کو 500 ملین ڈالر تک بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اور وزارت صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے اور معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے وزیر تجارت کی سربراہی میں سیکرٹریز وزارت تجارت، صنعت و پیداوار، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ اور سیکرٹری وزارت خارجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس حوالہ سے سیکرٹری وزارت تجارت کو اس کمیٹی کا فوکل پرسن بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں رواں ماہ کے آخر میں ایک وفد آذربائیجان کا دورہ کرے گا جو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کے حوالہ سے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

Leave a Reply