وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ

114

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن کو پرائیویٹائز نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان نے سینٹ کے قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو سٹیٹ لائف انشورنس کارپورپشن کے نئے قانون کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ وزیر تجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ مجوزہ قانون میں سٹیٹ لائف کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور پالیسی ہولڈرز کے حقوق کو یقینی بنایا گیا ہے۔کمیٹی ممبران کے متعدد سوالوں کے جواب میں وزیر تجارت نے کہا کہ سٹیٹ لائف کا موجودہ قانون 5دہائی پرانا ہو چکا ہے اور انشورنس سیکٹرکے نیشنلائزیشن کے وقت بنایاگیا تھا اب یہ امرضروری ہے کہ سٹیٹ لائف کو بھی نئے قوانین کے تحت ریگولیٹ کیا جائے اور پوری دنیا میں مروجہ قانون کی طرح سٹیٹ لائف کو بھی کمپنیز آرڈیننس کے احاطے میں لایا جائے ۔