اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنے اور نجی شعبہ کو دوطرفہ سرمایہ کاری میں وسعت لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کثیر الجہتی باہمی تعلقات سے وابستہ ہیں جو عوام اور کاروباری برادری کے مفاد میں ہیں، پاکستان میں معاشی اصلاحات کے باعث معیشت مستحکم ہوئی ہے اور امریکہ اس اصلاحاتی عمل میں …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنے اور نجی شعبہ کو دوطرفہ سرمایہ کاری میں وسعت لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کثیر الجہتی باہمی تعلقات سے وابستہ ہیں جو عوام اور کاروباری برادری کے مفاد میں ہیں، پاکستان میں معاشی اصلاحات کے باعث معیشت مستحکم ہوئی ہے اور امریکہ اس اصلاحاتی عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ یہ بات 8ویں تجارتی اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدہ کی کونسل کے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہی گئی۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ پاکستان اعلیٰ سطحی زرعی وفد آئندہ سال 2017ءمیں امریکہ بھیجے گا جبکہ امریکہ میں ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کرنے والے 20 وفود کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ٹیفا اجلاس میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے تاجروں کو منڈیوں تک رسائی دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ دونوں اطراف سے معاشی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔








