وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ڈپٹی وزیراعظم ولادی میرسیمشکو کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں دونوں ممالک کے مابین بیلاروس کے صدر کے دورہ پا کستان کے دوران تجارتی معاہدوں اور ایم او یوز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کسٹم اور ایوی ایشن سمیت مختلف …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ڈپٹی وزیراعظم ولادی میرسیمشکو کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں دونوں ممالک کے مابین بیلاروس کے صدر کے دورہ پا کستان کے دوران تجارتی معاہدوں اور ایم او یوز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کسٹم اور ایوی ایشن سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے وزیر تجارت کو بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین گزشتہ دوسالوں سے باہمی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ان کا حالیہ دورہ پاکستان دو طرفہ تجارت اور تعاون بڑھانے کی ایک کڑی ہے۔

Leave a Reply