اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر دولت مشترکہ کے وزرائے تجارت کانفرنس میں شرکت کیلئے جمعرات کو لندن روانہ ہو گئے۔ وزارت تجارت سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر دولت مشترکہ کی وزرا تجارت کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس میں دولت مشترکہ ممالک کے سرمایہ کاروں کو سٹاک مارکیٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔