اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور پاک۔ایران بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے رہنما امیرآبادی فرحانی کے مابین ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے پاک ۔ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزارت خارجہ و تجارت کے نمائندے بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کا مقصد باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ملاقات میں علاقائی خوشحالی کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کے باہمی عزم کو اجاگر کیا گیا۔