وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز لوئس کی ملاقات

166

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز لوئس نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیر سید نوید قمر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وسیع تر قومی مفاد میں آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت کرتی ہے ۔