وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

185
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس،متعدد اہم ٹیکس قوانین میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے قائم مقام افغانی وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ پانچ رکنی افغان وفد میں افغان وزارت خارجہ، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔

وزیر تجارت سید نوید قمر نےافغان وفد کا شاندار استقبال کیا۔سید نوید قمر نے مہمانوں کو روایتی سندھی اجرکیں پہنائیں اور تحائف دئیے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔دونوں اطراف نے اقتصادی و تجارتی روابط اور امن و سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔