اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے تجارت سید نوید قمر سے پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولین بینک نے ملاقات کی۔
منسٹر آفس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے درمیان باہمی تجارت اور دو طرفہ امور بارے تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
کرغز سفیر نے وفاقی وزیر تجارت کو شیلڈ پیش کی۔سید نوید قمر نے بھی کرغزستانی سفیر کو تحائف پیش کیے۔