اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ ایبک آرٹیک بائیف نے جمعہ کو ملاقات کی۔ وزیر کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری کامرس ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور ایڈیشنل سیکرٹری سید حماد علی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا وہ محور ہے جس کے گرد پاکستان اپنی اقتصادی پالیسیاں وضع کرنا چاہتا ہے۔ نوید قمر نے کہا کہ حکومت کا وژن پاکستان کو تجارت، ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ کا مرکز بنانا ہے جو افغانستان اور اس سے باہر کے ساتھ رابطے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اور قازقستان اور تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مالی سال 2021-