وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا رانا زاہد حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

383

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمرنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین کے انتقال پر افسوس کااظہارکیا ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نےکہا کہ رانا زاہد حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور مسلم لیگ (ن) کا اہم اثاثہ تھے، ان کا انتقال ہم سب کے لئے غم کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔