35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک کی جنیوا میں عالمی تجارتی...

وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک کی جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور زراعت سے متعلقہ مختلف اتحادی گروپوں کے سفیروں سے ملا قاتیں

- Advertisement -

وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک کی جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور زراعت سے متعلقہ مختلف اتحادی گروپوں کے سفیروں سے ملا قاتیں،ترقی یافتہ ممالک میں دی جانے والی سبسڈیز سے وہاں کی مارکیٹوں کو فائدہ اور ترقی پذیر ممالک کے غریب کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے،پرویز ملک

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک نے تمام ترقی پذیر ممالک کے لئے تمام شعبوں خصوصاً زراعت اور تجارت میں مساوی مواقع کی فراہمی کی ضرور ت اور اہمیت پر زور دیا ہے ۔ جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور زراعت سے متعلقہ مختلف اتحادی گروپوں کے سفیروں سے ملا قاتوں میں وزیر تجارت پرویز ملک نے اس نکتہ کی نشاندہی کی کہ ترقی پذیر ممالک کو بھی برابر مواقع ملنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں تجارت پر دی جانے والی سبسڈیز سے وہاں کی مارکیٹوں کو فائدہ اور ترقی پذیر ممالک کے غریب کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں