
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ اور پاکستان کے لئے برطانیہ کے تجارتی نمائندے رحمان چشتی سے ملاقات کی اور دو طرفہ کاروباری شعبہ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ اتوار کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق وفاقی وزیر نے برطانوی حکومت کی جانب سے برکس کانفرنس کے بعد پاکستانی مصنوعات کے لئے منڈیوں تک رسائی جاری رکھنے اور برطانیہ کے سٹیٹ منسٹر برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز کے دورہ پاکستان کے عزم کے حوالے سے خصوصی پیش رفت کی تعریف کی اور خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مستقبل میں جامع تجارتی تعلقات کے لئے بات چیت کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔