اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے قازقستان کے سفیر یرزان کستافین نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں ریجنل کنکٹوٹی کو بڑھانے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ قازقستان مرکزی ایشیائی ممالک میں سب سے بڑا معاشی حجم رکھتا ہے اور تجارت کے لحاظ سے بہت اہم دوست ملک ہے،
پاکستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی توثیق جلد ہو گی،ملک کے تجارتی منصوبوں میں خاص طور پر ٹیکسٹائل اور دواسازی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی پاسداری کی گئی ہے۔ قازقستان کے سفیر نے ترکمانستان کے ذریعے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی دعوت دی۔ قازقستان کے وزیر تجارت نے تاجروں کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی جس کی انھیں جلد دعوت دی جائے گی،دونوں ممالک کے شہروں کے درمیان( شہر بہ شہر )تعلقات کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔