وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی برازیل کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

141
وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی برازیل کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے برازیل کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران، انہوں نے برازیل سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قومی دن پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے برازیل کی شاندار اقتصادی پیش رفت پر روشنی ڈالی اور اسے عالمی رول ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں ٹیکسپو 2023اور فوڈ-ایگری 2023 نمائشوں میں شرکت ہے جو مئی اور اگست 2023 میں کراچی میں منعقد ہوا اس میں برازیل نےفعال شرکت کی۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ان نمائشوں کا مقصد مقامی صنعتوں میں مواقعوں کی تلاش شامل تھی جس کے نتیجے میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سرکاری اور نجی شعبوں کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر برازیل کے سفیر اولینتھو ویرا نے وزیر کے وژن کی تعریف کی اور دو طرفہ تجارت اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔