اسلام آباد ۔21نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کی وجہ سے سپین سمیت دیگر یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت بڑھی ہے‘ بھارت اور اسرائیل کے علاوہ ڈبلیو ٹی او کے تمام رکن ممالک کو ایم ایف این کا درجہ دے رکھا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے علاوہ ڈبلیو ٹی او کے تمام رکن ممالک کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دے رکھا ہے۔ یورپی یونین میں 2023ءتک جی ایس پی پلس کا درجہ پاکستان کو حاصل ہے۔ سپین کے ساتھ پاکستان کی تجارت بڑھی ہے۔