کوئٹہ۔23ستمبر ( اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک وسیع المدتی منصوبہ ہے جس پر 2030ءتک مرحلہ وار کام چلے گا۔ قومی نوعیت کے اس اہم منصوبے کے خلاف بولنے والے کسی اور کی زبان میں بات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے چاغی کے صدر مقام دالبندین کے ایک روزہ دورے کے موقع پر پرنس فہد ہسپتال اور …
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی دالبندین میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ۔23ستمبر ( اے پی پی) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک وسیع المدتی منصوبہ ہے جس پر 2030ءتک مرحلہ وار کام چلے گا۔ قومی نوعیت کے اس اہم منصوبے کے خلاف بولنے والے کسی اور کی زبان میں بات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے چاغی کے صدر مقام دالبندین کے ایک روزہ دورے کے موقع پر پرنس فہد ہسپتال اور مرکزی بوائز ہائی سکول کے دورے کے موقع پرمقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروفاقی وزیرنے مرکزی بوائز ہائی سکول دالبندین کو پاکستان کا بہترین سکول بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جلد ہی چاغی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دیں گے۔








