وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود کا ٹویٹ

57

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ مریم نواز کا نیب کو دھمکانہ ایک کلاسیکل مثال ہے کہ کس طرح طاقتور استثنیٰ سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور انصاف کو چیلنج کر تے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ اس ملک میں غریب چھوٹے چھوٹے جرائم میں سالوں جیلوں میں بند رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک خوشحال نہیں ہوسکتی جب تک کہ انصاف ہر ایک کے لئے برابر نہ ہو۔