وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود سے پاکستان نرسنگ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

65
زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نرسنگ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود سے ملاقات کی اور وفاقی وزیر کو پاکستان نرسنگ کونسل کے ان مسائل سے آگاہ کیا جو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلقہ ہیں۔

پاکستان نرسنگ کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر کو پوسٹ رجسٹرڈ نرسز بی ایس این پروگرام کی ایکویلنس ، آغا خان یونیورسٹی سکول آف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری ٹرانزیشن پروگرام ، فاسٹ ٹریک کے ذریعے ایم ایس پی ایچ نرسز کو ایم ایس این میں اپ گریڈ کرنے اور 2 سالہ نرسنگ میں ماسٹر آف سائنس کی داخلہ پالیسی میں ترمیم سمیت تمام مسائل سے آگاہ کیا۔

پاکستان نرسنگ کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ اس وقت ملک کو 9 ملین نرسز کی کمی کا سامنا ہے اور اگر ہر سال 70 ہزار نرسز تیار کی جائیں تو 2030 تک یہ ٹارگٹ پورا کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل کو ہدایات دیں کہ پاکستان نرسنگ کونسل کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جن نرسز کو 90 کی دہائی میں نرسنگ پروگرامز میں ضروری مضامین کے طور پر پاکستان اسٹڈیز اور اسلامیات نہ پڑھنے کیوجہ سے مسائل کا سامنا ہے انکو فوری ریلیف دیا جائے کیونکہ وہ میٹرک اور انٹر لیول پر یہ مضامین پڑھ چکی ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بین الااقوامی سطح پر پاکستانی نرسز کی بہت ڈیمانڈ ہے مگر چونکہ پاکستان میں بھی ان کی ضرورت ہے اس لیے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ان کو باہر نہیں بھیجا جا رہا۔ پاکستان نرسنگ کونسل کے وفد نے نرسنگ جیسے شعبے کی خدمات کے اعتراف میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا نرسز کے لیے ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے ایک ہزار سکالر شپس دینے کے عملی اقدام کو بہت سراہا اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والی نرسز اپنے محدود وسائل کیوجہ سے ان پروگرامز کا تصور بھی نہ کر سکتی تھیں آج وفاقی وزارت تعلیم کی اس حوصلہ افزا پالیسی جو اس نظر انداز شعبے کے لیے بنائی گئی سنہری حروف میں لکھی جائے گی اور یاد رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کو کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے بھی نرسنگ شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے ان کو سکالر شپس د یئے جانے چاہیئں۔ وفد نے وفاقی وزیر کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ پہلی بار ہے کہ کسی حکومت نے نرسنگ کے شعبہ پر اتنی توجہ دی ہے۔