وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے نسٹ، نیوٹیک اور کامسیٹس یونیورسٹیوں کے کراچی کیمپسز کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

203
Khalid Maqbool Siddiqui
Khalid Maqbool Siddiqui

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نسٹ، نیوٹیک اور کامسیٹس یونیورسٹیوں کے کراچی کیمپسز کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ان کیمپسز کے قیام سے کراچی میں طلبا وطالبات کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہتر تعلیمی سہولیا ت فراہم ہوں گی۔ یہ تینوں یونیورسٹیاں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک معیار رکھتی ہیں۔

کراچی میں ان یونیورسٹیوں کے کیمپسز کا قیام وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی کا عارضی کیمپس سی ڈبلیو ایچ آر حب روڈ پر قائم کیا جائے گا جبکہ 4.6 بلین کا پی سی ۔1 کامسیٹس یونیورسٹی کے لئے تیار کیا جا چکا ہے۔