اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے جامعہ کراچی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے چینی اساتذہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا نہایت قابل مذمت ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔