وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی ملاقات

57
مریم نواز کی دھمکیاں ملنے کی باتیں ڈرامے بازی ہے اور کچھ نہیں،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود
مریم نواز کی دھمکیاں ملنے کی باتیں ڈرامے بازی ہے اور کچھ نہیں،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کہا کہ نئے نصاب میں میری ٹائم سے متعلق موضوعات بھی شامل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کو ملنے والی سکالر شپس میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاک نیوی کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے سکالر شپس میں اضافہ سے متعلق سیکریٹری کو چیئرمین ایچ ای سی سے بات کرنے کی ہدایت کی۔