وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا پی این سی اے میں پوسٹرز کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

90
APP75-16 ISLAMABAD: November 16 - Federal Minister for Education and Professional Training, Shafqat Mahmood addressing at the inauguration of the exhibition on "Drug Use And Dependency" at National College of Arts Auditorium. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرہ کی تباہی کا سبب ہے، نوجوان منشیات سے دور رہیں، یہی ہمارے حق میں بہتر ہے۔ جمعہ کو نیشنل کونسل آف آرٹس کے آڈیٹوریم میں پوسٹرز کی نمائش ”منشیات زندگی کو برباد کر دیتی ہے“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نمائش کا موضوع انتہائی اہم ہے، میں نے اپنی زندگی میں بڑے بڑے آرٹسٹس کو منشیات میں تباہ ہوتے ہوئے دیکھا، نوجوان اس سے دور رہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی آپ کو منشیات کی دعوت دے تو آپ اسے انکار کر دیں، یہی آپ کے اور ہماری قوم کے حق میں بہتر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طلباءنے بڑے جاندار انداز میں موضوع کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ اس نمائش میں پیش کئے جانے والے پوسٹرز راولپنڈی اور لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلباءنے بنائے۔ یہ نمائش منشیات کے خلاف ہماری مہم کا حصہ ہے جس میں طلباءکو پوسٹرز بنانے کے ذریعے شامل کیا گیا تاکہ ان میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر ہو اور وہ اس سے دور رہیں اور اپنے دوستوں کو بھی اس سے دور رہنے کی تلقین کریں۔