وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

65
مریم نواز کی دھمکیاں ملنے کی باتیں ڈرامے بازی ہے اور کچھ نہیں،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود
مریم نواز کی دھمکیاں ملنے کی باتیں ڈرامے بازی ہے اور کچھ نہیں،وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کی خواہش کے مطابق بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی انہیں ملک کے کسی بھی ہسپتال میں ان کی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرانے کی پیشکش کر چکی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے علاج کے بہانے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں لیکن قانون سب کے لیے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بغیر حکومت انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا وقت مناسب نہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی اس معاملے پر اپنا فوری ردعمل دے چکے ہیں۔