وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی وزیر تعلیم بن کر محکمہ تعلیم لاہور کوجعلی فون کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو درخواست

128

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے وزیر تعلیم بن کر محکمہ تعلیم لاہور جعلی فون کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متعدد کالز آزاد کشمیر سے محکمہ تعلیم لاہور کے دفاتر میں کیں گئیں اور یہ دعوی کیا گیا کہ میں وزیر تعلیم بات کر رہا ہوں اور مجھے کچھ رعائیت دی جائے ۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام اداروں بشمول منسلک اداروں اور عوام الناس کو بذریعہ پریس ریلیز آگاہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی وزیر بن کر ٹیلی فون کر ے فوراً وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تعلیم اور ایف آئی اے کوآگاہ کیا جائے ۔