وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب

66

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز سڑکیں بلاک کرنے والوں کے خلاف دلیرانہ موئقف اختیار کیا‘ گزشتہ ادوار میں ایسی صورتحال پر اس وقت کے حکمران چپ سادھ لیتے تھے اور ان پر خوف طاری رہتا تھا‘ عمران خان کے اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا‘ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے‘ ہم نہیں چاہتے کہ اس فیصلے پر سیاست کھیلی جائے، افسوس ہے کہ اس معاملہ پر سیاست کھیلی گئی۔ خورشید شاہ نے ریاست کی عملداری چیلنج کرنے والوں کی مذمت نہیں کی۔ بلاول بھٹو اس معاملہ کے بارے میں واضح موئقف رکھتے ہیں۔ خورشید شاہ کو یہاں کھڑے ہو کر اس معاملہ کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔