وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا تقریب سے خطاب

81
APP31-22 ISLAMABAD: November 22 - Federal Minister for Education and Professional Training Shafqat Mahmood addressing during the launching of GEM Report 2019 titled Migration, Displacement and Education: Building Bridges, Not Walls. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان مہاجرین کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، اقوام عالم کو تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو وہ یونیسکو کے تعاون سے یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری عالمی مانیٹرنگ رپورٹ 2019ء”ہجرت، نقل مکانی اور تعلیم“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر یونیسکو کے نمائندہ بیبک جانسن ، یو این ایچ سی آر کی نمائندہ روینڈ رہنی ، مینیک ڈیویلا بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی میں معاون کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 1978-79ءمیں شروع ہونے والی افغان جنگ کے بعد سے ایک بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے والے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس وقت پاکستان میں رجسٹرڈ 1.4 ملین افغان مہاجرین ہیں جبکہ اصل میں یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔ ایک بڑی تعداد میں افغان مہاجرین غیر رجسٹرڈ ہیں افغان مہاجرین مختلف وجوہات کی بناءپر ہمارے معاشرے میں رچ بس گئے ہیں۔