وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی کا سٹوڈنٹ پروجیکٹ ایگز یبیشن ’’بیونڈ دا کلا س روم ‘‘کا دورہ

155
ترقی کا راستہ فقط تعلیم ہے، سیاسی جماعتیں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اگلے پانچ سال تک تعلیمی ایمرجنسی لگا ئیں،وفاقی وزیرمدد علی سندھی

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے آئی سی جی ایف سکس ٹو میں زیر اہتمام سٹوڈنٹ پروجیکٹ ایگز یبیشن ’’بیونڈ دا کلا س روم ‘‘کا دورہ کیا۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ میں پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،مجھے انتہائی خوشی ہے کہ ہمارے طلبہ کی پریکٹیکل نالج پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے حصہ لینے والے تمام طلبا لئے پانچ ،پانچ ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہر قسم کا دنیاوی علوم حاصل کریں، دنیاوی علوم اب کلاس رومز سے بہت آگے جا چکے ہیں اور ہمیں بھی اب دنیا کی کامیاب ترین قوموں کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں انہیں ہر قسم کی سہولیات دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا اساتذہ طلبہ کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمیں اس ذمہ داری کا حق ہر لحاظ سے پورا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان طلبا کی صلاحیت دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا ہے کہ ہمارا مستقبل مضبوط ہاتھوں ہیں ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہمارے تمام سکولز اور کالجز کا یہ معیار ہو تو کسی کو بھی پرائیویٹ سکولوں میں جانے کی ضرورت نہیں۔