اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئرمحمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے خوشحال اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ملک کے ہر بچے کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے ایک جامع پالیسی متعارف کروا دی ہے جس کے تحت ملک کا ایک بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہ سکے گا۔انہوں نے یہ بات علامہ …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئرمحمد بلیغ الرحمن کا اوپن یونیورسٹی میں "بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت اور نگہداشت” بارے قومی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئرمحمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے خوشحال اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ملک کے ہر بچے کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے ایک جامع پالیسی متعارف کروا دی ہے جس کے تحت ملک کا ایک بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہ سکے گا۔انہوں نے یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت اور نگہداشت”کے موضوع پر دوسری 2۔روزہ قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور رُپانی فاﺅنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے بچوں کو قومی ترقی کے مین سٹریم میں لانے کے لئے بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کا عہد کیا۔








