27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا فیڈرل بورڈ کا دورہ...

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا فیڈرل بورڈ کا دورہ ، خدمات میں ڈیجیٹل ترقی اور عمدہ کارکردگی کو سراہا

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی تعلیمی بورڈ کا دورہ کیا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک اور سینئر افسران کی ٹیم نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور تعلیمی بورڈ کے طریقہ کار اور منصوبوں پر ایک جامع بریفنگ دی جس میں چیئرمین نے بورڈ کے قیام، اس کی تشکیل، دائرہ کار اور قومی تعلیمی نظام میں اس کے موثر کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ نے 2015 ء میں پی ایس ڈی پی کے فنڈڈ ایک تعلیمی پراجیکٹ "پینسل سے پکسل کی طرف سفر” کے وژن کے ساتھ شروع کیا

جس کا مقصد ایک شفاف، ٹیکنالوجی پر مبنی امتحانی نظام اور موثر سروس ڈیلیوری کے ماڈل کو فروغ دینا تھا۔چیئرمین نے بورڈ کی ٹیکنالوجی میں شمولیت اور سروس اصلاحات میں اب تک ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فیڈرل بورڈ بین الاقوامی معیار کے مطابق خود کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔ بعدازاں وفاقی وزیر نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا جن میں جدید پرنٹنگ یونٹ، ای شیٹس کی سکیننگ اور پروسیسنگ کا ڈیجیٹل ایریا اور ون ونڈو سہولت مرکز شامل تھے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ کا مکمل ڈیجیٹل سروس ڈیلیوری سسٹم دیکھا، وہ اس کی شفافیت

- Advertisement -

رفتار اور پیشہ ورانہ اہلیت سے بے حد متاثر ہوئے۔ وزیر تعلیم نے اپنے تاثرات میں کہا کہ فیڈرل بورڈ کے یہ جدید اقدامات ملک کے دیگر تعلیمی بورڈز کے لیے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت ملک بھر کے صوبائی بورڈز کو اس ماڈل کو اپنانے میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی تاکہ امتحانی نظام میں ہم آہنگی اور معیار کی بہتری یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اقدامات تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593408

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں