وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

214

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاک چین دوستی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری بہت اہمیت کی حامل ہے۔

دونوں فریقین نے سی پیک کے تحت پن بجلی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور جاری منصوبوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔چینی سفیر نے موجودہ حکومت کے سی پیک کے حوالے سے عزم اور مسلسل رابطے کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سلسلہ جاری رہنے سے پاک چین دوستی کا ثمر ملے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا۔