اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع سجاول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی نے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور سیلاب زدگان میں راشن بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔