وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کو کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت

115

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کو کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔اتوار کو پاور ڈویژن کے مطابق وہ بلوچستان میں سیلاب کے بعد بجلی کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔وفاقی وزیر اس وقت صوبہ سندھ میں موجود ہیں اور بجلی بحالی کی نگرانی کر رہے ہیں۔