اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر گزشتہ ہفتے سے سندھ میں موجود ہیں۔ اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق وزیر توانائی سندھ کے اضلاع میں بجلی کی بحالی کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
سندھ سمیت ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں بجلی مکمل بحال کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ ایمرجنسی کے باعث لوڈشیڈنگ اٹھا لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پمپنگ اسٹیشنز کو لگاتار بجلی کی فراہمی جاری ہے۔