وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں کی ملاقات، تیل کی نقل و حمل کے حوالے سے مسائل بارے آگاہ کیا

59

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور انہیں تیل کی نقل و حمل کے حوالے سے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈی جی آئل کو تیل کی نقل و حمل کے لئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ایندھن کی نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے احمد پور شرقیہ کے واقعہ کے بعد اوگرا اور این ایچ اے کی طرف سے مقرر کردہ معیار کو پورا کرنے کے لئے آئل ٹینکرز کو بہتر بنانے سے متعلق آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی۔ اس سلسلے میں آخری تاریخ 26 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔