
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور پاکستان میں پٹرولیم سمیت توانائی کے شعبہ میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر توانائی نے مریخ پر خلائی مشن بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کو مبارکباد دی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون سے اقتصادی روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔