وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی زیر صدارت قابل تجدید توانائی پالیسی 2019ءکے مسودہ پر تبادلہ خیال کے لئے اجلاس

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کی زیر صدارت نئی قابل تجدید توانائی پالیسی 2019ءکے مسودہ پر تبادلہ خیال کے لئے متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی) کا 45 واں بورڈ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بورڈ کی طرف سے مرتب کردہ متبادل توانائی پالیسی 2019ءکے اے آر ای مسودہ کو بورڈ کے سامنے پیش …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کی زیر صدارت نئی قابل تجدید توانائی پالیسی 2019ءکے مسودہ پر تبادلہ خیال کے لئے متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی) کا 45 واں بورڈ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بورڈ کی طرف سے مرتب کردہ متبادل توانائی پالیسی 2019ءکے اے آر ای مسودہ کو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا جسے سرکاری اور نجی شراکت داروں بشمول صوبائی سرکاری اداروں کی مشاورت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کے دوران نئی پالیسی 2019ءکے مسودہ کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بورڈ کے اراکین نے پالیسی مسودہ پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی اے آر ای پالیسی 2019ءکے مسودہ پر اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ اے ای ڈی بی کے چیئرمین و وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پالیسی کا مقصد پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے پائیدار مضبوط ڈھانچے کے ساتھ سازگار ماحول فراہم کرنا ہے اور مربوط انداز میں متبادل اور قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔