وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب دوحہ میں پاک قطر وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب دوحہ میں پاکستان اور قطر کے درمیان معیشت، تجارت اور تکنیکی تعاون سے متعلق پانچویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت توانائی سے جاری اعلامیے کے مطابق عمر ایوب خان قطر کے اپنے ہم منصب سعد شریدہ الکعبی کے ہمراہ مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پانچویں وزارتی کمیشن …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب دوحہ میں پاکستان اور قطر کے درمیان معیشت، تجارت اور تکنیکی تعاون سے متعلق پانچویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت توانائی سے جاری اعلامیے کے مطابق عمر ایوب خان قطر کے اپنے ہم منصب سعد شریدہ الکعبی کے ہمراہ مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پانچویں وزارتی کمیشن کا دو روزہ اجلاس آج 5 نومبرکو اختتام پذیر ہو گا۔ عمر ایوب خان، اقتصادی امور ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن ،کامرس و تجارت اور دفتر خارجہ کے نمائندوں پر مشتمل اپنے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ۔مشترکہ وزارتی کمیشن توانائی ،سرمایہ کاری،افرادی قوت ،کھیلوں، تجارت ، صنعت، تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے مواقع پر غور کیا جائے گا اور گزشتہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد پر جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں شرکت کے علاوہ وفاقی وزیر توانائی قطر کی اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔