32.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر توانائی کی سوکار ٹریڈنگ کمپنی کی قیادت کے ساتھ ملاقات...

وفاقی وزیر توانائی کی سوکار ٹریڈنگ کمپنی کی قیادت کے ساتھ ملاقات ،توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

دبئی ۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے یہاں سوکار ٹریڈنگ کمپنی کی قیادت کے ساتھ ملاقات کی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پرلندن اور جنیوا سے سوکار کی بین الاقوامی ٹیموں نے بھی بات چیت میں آن لائن شرکت کی۔

وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایل این جی اور سوکار کے درمیان حکومت کی سطح پر فریم ورک معاہدے کے تحت دسمبر میں آنے والے ایل این جی کارگو کی خریداری کی کامیابی کی بنیاد پر دونوں فریقین نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔سوکار ٹریڈنگ کے وفد کی قیادت کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم الماس زادے نے کی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415467

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں