22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی...

وفاقی وزیر جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک نے کی ۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں کسٹم ٹیرف میں ریلیف کی درخواست کی گئی ۔ عبداللطیف ملک نے کہا کہ اس شعبے کو بچانے اور اس کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے نیم تیار شدہ قالینوں کو ڈیوٹی فری بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کی پائیداری کے لئے حکومتی تعاون بہت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پی سی ایم ای اے کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس شعبے کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ "میڈ ان پاکستان” مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے کاپی رائٹ کے مسائل کو بھی حل کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

جام کمال نے وفد کو یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں ایف بی آر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ بلا کر اس شعبے کے خدشات کو دور کیا جائے گا اور برآمد کنندگان کے تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے مسائل کے حل کے لئے پہلے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے ،حکومت چاہتی ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک کی ترقی میں وہ اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں