- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سازشیں کرتا رہتا ہے۔ بھارت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہوتی۔ بھارتی وزیر خارجہ و داخلہ دونوں سی پیک منسوبے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں جس کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70752
- Advertisement -