اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے خضدار دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں،قومی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انسانیت سوز عمل ہے، معصوم شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید ہونے والے بچوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔