وفاقی وزیر حماد اظہر سے گو پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ریاض کی ملاقات

62

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے گو پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ریاض نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے معاملےپر تبادلہ خیال کیا ۔

وزارت توانائی سے جاری بیان کے مطابق گو پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفاقی وزیر توانائی کو بتایا کہ گو پٹرولیم کے زیادہ تر پٹرول پمپس کھلے ہیں اور ان سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری ہے جبکہ دیگر پٹرول پمپس سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔