وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کی چوہدری پرویزالہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات،سیاسی صورتحال تبادلہ خیال

66
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کی چوہدری پرویزالہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات،سیاسی صورتحال تبادلہ خیال

لاہور۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے ہفتہ کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے موجودہ سیاسی صورتحال خصوصا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے موجودہ سیاسی صورتحال خصوصا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،

حکومتی وفد نے چوہدری پرویز الہی کو وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کا اپنی رہائشگاہ آمد پر چوہدری پرویز الہی نے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری مونس الہی کے ہمراہ استقبال کیا ۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے چوہدری پرویز الہی کو وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔

ملاقات میں مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ نے ساڑھے تین سال میں پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے کافی کھل کر بحث کی گئی ۔

وفاقی وزرا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہو گی۔