اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور سردار ایاز صادق سمیت 4 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کو وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ منگل کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خرم دستگیر خان کو بجلی،سردار ایاز صادق کو اقتصادی امور، میاں ریاض حسین پیرزادہ کو انسانی حقوق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارلیمانی امور جبکہ وزیر مملکت محمد ہاشمی نوتیزئی کووزارت بجلی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔